حکومت کے ایم سی کو فنڈز فراہم کر رہی ہےوزیر بلدیات

فنڈز کہاں جاتے ہیں،ایڈمنسٹریٹرکے ایم سی بہتر بتاسکتے ہیں، آغا سراج.


Staff Reporter February 05, 2013
فوٹو : فائل

ISLAMABAD: سندھ کے وزیر بلدیات آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنے 5 سال کامیابی سے گزار لیے ہیں۔

اس کا کریڈٹ صدر مملکت آصف علی زرداری کو جاتا ہے، وہ پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے، انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (فنکنشنل) والے یہ بیان دیتے ہیں کہ سندھ میں آئندہ حکومت وہ بنائیں گے،بیان دینے سے کسی کا کیا جاتا ہے۔

لیکن بیان دینے سے حکومتیں نہیں بدلتیں ، انھوں نے کہا کہ کے ایم سی کو سندھ حکومت مسلسل فنڈز فراہم کر رہی ہے اور یہ فنڈز کہاں جاتے ہیں ، اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی ہی بہتر بتا سکتے ہیں، ہم نے فنڈز کبھی نہیں روکے، انھوں نے کہا کہ صوبے میں قیام امن کے لیے حکومت نے بھرپور کوششیں کی ہیں،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور جوانوں نے اپنی جانیں قربان کی ہیں،ارکان اسمبلی بھی شہید ہوئے ہیں اور حالات کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومت کی کوششیں جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں