ٹارگٹ کلنگ اور سنگین جرائم میں ملوث9ملزمان گرفتار

سی آئی ڈی کی کارروائی، مبینہ ٹارگٹ کلر قاسم کی گرفتار ی پر5 لاکھ انعام تھا.


Staff Reporter February 05, 2013
فوٹو: فائل

KARACHI: سی آئی ڈی پولیس نے ٹارگٹ کلنگ ، قتل ، اقدام قتل اور بھتہ خوری سمیت سنگین جرائم میں ملوث 9 ملزمان کو گرفتار کر کے دستی بم اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

گرفتار مبینہ ٹارگٹ کلر محمد قاسم کی گرفتار ی پر حکومت سندھ کی جانب سے 5 لاکھ روپے انعام مقرر تھا، یہ بات ایس ایس پی سی آئی ڈی انتہا پسندی سیل چوہدری اسلم نے اپنے دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کہی ۔

انھوں نے مزید بتایا کہ سی آئی ڈی پولیس نے خفیہ اطلاع پر ماڑی پور ہاکس بے روڈ کے قریب ریلوے اسٹیشن مچھر کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد قاسم ، دانش، جہانگیر ، داس عرف دانوں ،محمد رفیق ، رضوان خان ، شہزاد ، سعد اور شجاع الدین کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے9 دستی بم ، 4کلاشنکوفیں ، 1رپیٹر رائفل ، 5 ٹی ٹی پستول ،23 کلو چرس برآمد کی گئی ہیں، انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں