آرمی چیف کی جانب سے قومی ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ

جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے قومی ٹیم کے اعزاز میں آرمی ہاؤس میں تقریب سجائی گئی


Sports Desk July 05, 2017
جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے قومی ٹیم کے اعزاز میں آرمی ہاؤس میں تقریب سجائی گئی ۔ فوٹو: آئی ایس پی آر

چیمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی میزبانی میں استقبالیہ تقریب آرمی ہاؤس میں سجائی گئی جس میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ٹرافی کے ہمراہ شریک ہوئے، دیگر پلیئرز اور آفیشلز کے علاوہ چیرمین پی سی بی شہریار خان بھی موجود تھے، چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو شکست فاش دینے والی قومی ٹیم کو آرمی چیف نے مبارکباد دیتے ہوئے عمرہ پر بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :وزیراعظم ہاؤس میں قومی ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھلاڑیوں کی تقریب پذیرائی سے خطاب کرتے ہوئے چیمپیئنز ٹرافی میں قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ اس کی بدولت طویل عرصے بعد پوری قوم کو جشن منانے کا موقع میسر آیا۔





آرمی چیف نے کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں سخت محنت جاری رکھنے، عاجزی اختیارکرنے اور راستباز رہنے کی تلقین کی کیوں کہ وہ پاکستان کے سفیر ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے پاکستان میں کرکٹ واپس لانے میں بھرپور تعاون کرنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔




پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لاہور میں انعقاد میں بھرپور تعاون کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ علاوہ ازیں تقریب میں شریک قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی اپنی پذیرائی پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا جبکہ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور پاکستان کو محفوظ بنانے میں پاک فوج کے کردار اور قربانیوں کو سراہا۔

واضح رہے گزشتہ روز وزیر اعظم ہاؤس میں ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں کھلاڑیوں کےساتھ آفیشلز کو انعامات سے نوازا گیا تھا اور صدارتی تمغہ حسن کارکردگی کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔

[fb-post-embed url="https://www.facebook.com/OfficialDGISPR/videos/1742399836057463/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |