ٹائونز انتظامیہ برساتی پانی کی نکاسی کے کام میں مصروف

صفائی اور پانی کی نکاسی کے عمل کو یقینی بنایا جائے،ٹائونزایڈمنسٹریٹرز کا مختلف علاقوں کا دورہ.


Staff Reporter February 05, 2013
ایڈمنسٹریٹر لیاقت آباد سید محمد طحہٰ ناظم آباد چورنگی پر نکاسی آب کے کام کا معائنہ کررہے ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس

KARACHI: کراچی کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے جمع ہونے والی برساتی پانی کی نکاسی کیلیے ٹائون انتظامیہ نے عملی اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔

ایڈمنسٹریٹرلیاری ٹائون محمد رئیسی نے کہا ہے کہ لیاری ٹائون انتظامیہ بارشوں کے بعد عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے، انھوں نے کہاکہ بارش کے فوری بعد سے پانی کی نکاسی اور دیگر ریلیف کے کام جاری ہیں تاکہ عوام کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ، ایڈمنسٹریٹر گلشن اقبال ٹائون شفیق الرحمن نے بارش کے پانی کی نکاسی کیلیے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام افسران کو ہدایت کی کہ تمام عملے کی ذمے داریوں کومتعین کرکے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

انھوں نے پانی کی نکاسی کے کام کا معائنہ کرنے کیلیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا،اس موقع پر ہدایت کی کہ ٹائون میں صفائی و ستھرائی اور بارش کے پانی کی نکاسی کے عمل کو یقینی بنایا جائے، ایڈمنسٹریٹر کورنگی ٹائو ن محمد سمیع خان نے بارش کے بعد نکاسی آب کیلیے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کیلیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، اس موقع پر انھوں نے تمام اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ تمام ادارے باہمی تعاون و مشاورت کے ساتھ دوران برسات عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کریں، شاہ فیصل ٹائون میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، ایڈمنسٹریٹر کمال مصطفی کی ہدایت پر ٹائون آفس میں مرکزی رین ایمرجنسی سینٹر کو 24گھنٹے فعال کرکے 3شفٹوں میں ٹائون کے افسران و ملازمین کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں