وزیر خزانہ نے ڈالر کی قیمت میں مصنوعی اضافے کا نوٹس لے لیا

ایک دن میں پاکستانی روپے کی قیمت ڈالر کے مقابلے میں 4 روپے 20 پیسے کم ہوگئی


ویب ڈیسک July 05, 2017
ڈالر کی قیمت میں مصنوعی اضافے کے ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،اسحاق ڈار فوٹو: فائل

BANNU: وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ڈالر کی قدر میں مصنوعی اضافے کا نوٹس لے لیا۔

اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ڈالر کی قدر میں مصنوعی اضافے پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا، اس موقع پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بعض بینکوں اور افراد نے ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ مصنوعی بحران پیدا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں مصنوعی اضافے کے ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ڈالر کو پرلگ گئے، 109 روپے 10 پیسے پر پہنچ گیا

 

واضح رہے کہ امریکی ڈالر جو گزشتہ روز تک 104 روپے 90 پیسے میں مل رہا تھا وہ آج اوپن مارکیٹ میں 109 روپے 10 پیسے میں دستیاب ہے جب کہ درآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ انٹربینک ریٹ پر بینکوں سے ڈالر مل ہی نہیں رہا، اس طرح صرف ایک دن میں پاکستانی روپے کی قیمت ڈالر کے مقابلے میں 4 روپے 20 پیسے کم ہوگئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں