مریم نواز کو سیلوٹ کرنے والی پولیس افسر کو قانونی نوٹس جاری

اسلام آباد ہائی کوٹ کا ایس ایس پی ارسلہ سلیم سے 15 روز میں معافی کا مطالبہ


ویب ڈیسک July 06, 2017
کوئی سرکاری عہدہ نہ ہونے کے باوجود پولیس افسر نے مریم نواز کو کیوں سیلوٹ کیا، عدالت کا سوال۔ فوٹو: اے پی پی

وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی پاناما جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر انہیں سیلوٹ کرنے والی خاتون پولیس افسر ارسلہ سلیم کو قانونی نوٹس بھیج دیا گیا۔

ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی ایڈووکیٹ آمنہ علی نے ایس ایس پی ارسلہ سلیم کو قانونی نوٹس بھجوا یا ہے، نوٹس میں ارسلہ سلیم کو جوڈیشل اکیڈمی کے باہر مریم نواز کو گاڑی سے اترتے وقت سیلوٹ کرنے پر قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور 15 روز کے اندر معافی نہ مانگنے کی صورت میں قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قوم کوجمہوریت اوربادشاہت میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عمران خان

اسلام آباد ہائیکورٹ کی ایڈووکیٹ آمنہ علی کی جانب سے ارسلہ سلیم کو بھیجے جانے والے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ نوٹس پاکستان کے عوام اور ٹیکس دہندگان کی جانب سے بھیجا جا رہا ہے۔ نوٹس میں یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہونے کے موقع پر مریم نواز کو سینیئر پولیس افسر کی جانب سے سیلوٹ کس حیثیت میں کیا گیا؟ پولیس افسر کی جانب سے مریم نواز کو سلیوٹ کرنے سے قوم کو دھچکہ لگا ہے کیوں کہ مریم نواز کے پاس کوئی سرکاری عہدہ بھی نہیں۔

نوٹس میں ارسلہ سلیم سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ 15 روز کے اندر میڈیا پر آ کر قوم سے معافی مانگیں کیوں کہ آپ عوام کے ٹیکس کے پیسے سے تنخواہ اور مراعات لیتی ہیں۔ پولیس کی افسر کو بھیجے گئے نوٹس کی ایک کاپی آئی جی اسلام آباد پولیس کو بھی ارسال کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں