توقیر صادق کا فرار ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن سے مدد طلب
ایف آئی اے نے سابق چیئرمین اوگرا کے فرار کا معمہ حل کرنے کیلیے تحقیقات بڑھادی
ایف آئی اے نے آئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے سابق چیئرمین توقیر صادق کے بیرون ملک فرار کا معمہ حل کرنے کیلیے ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن سے مدد طلب کرلی ہے۔
جبکہ ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے جون 2011 کی سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کرنے سے معذوری ظاہر کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کی بیرون ملک روانگی کا معمہ حل کرنے کے بعد اب اوگرا کے سابق چیئرمین اوراربوں روپے کی کرپشن میں نیب کو مطلوب ملزم توقیر صادق کی گذشتہ سال بیرون ملک روانگی کا معمہ حل کرنے کیلیے اپنی تحیقیقات کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا میں کرپشن اور غیرتعلیم یافتہ شخص کی بطور چیئرمین تعیناتی کے معاملے پر سپریم کورٹ کی جانب سے سو موٹو ایکشن لینے کے بعد توقیر صادق گذشتہ سال بیرون ملک فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے تاہم امیگریشن کے کمپیوٹرائزڈ سسٹم میں ان کی بیرون ملک روانگی کا ریکارڈ موجود نہیں ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ امکان ہے کہ توقیر صادق گذشتہ سال جون میں پاکستان سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تھے، اس سلسلے میں ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس سے ایئرپورٹس پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا ریکارڈ طلب کیا تھا تاہم اے ایس ایف نے اس سلسلے میں معذوری ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایئرپورٹس کی سیکیورٹی کیلیے نصب کیے گئے کیمروں کی فوٹیج صرف ایک ماہ کیلیے محفوظ کی جاتی ہے اور اس کے بعد اسے ضائع کردیا جاتا ہے۔ دوسری جانب تفتیشی ٹیم نے ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن سے اس سلسلے میں مدد طلب کرلی ہے، اس سلسلے میں تحریر کیے جانے والے خط میں ان سے جون کے مہینے میں پاکستان سے دبئی کیلیے جانے والی پروازوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ پاکستان اور دبئی کے درمیان آپریٹ کرنے والی تمام فلائٹس کا ریکارڈ فراہم کریں۔