وینزویلا میں سرکاری حامیوں کا اسمبلی پر دھاوا اپوزیشن ارکان زخمی

حملہ آور پائپوں اور ڈنڈوں سے لیس تھے جنہوں نے اپوزیشن اراکین کے علاوہ میڈیا نمائندوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا


ویب ڈیسک July 06, 2017
حملہ آور پائپوں اور ڈنڈوں سے لیس تھے جنہوں نے اپوزیشن اراکین کے علاوہ میڈیا نمائندوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ (فوٹو: رائٹرز)

وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں قومی اسمبلی پر حکومت کے حامیوں نے حملہ کرکے حزبِ اختلاف کے متعدد ارکان کو زخمی کردیا۔

وینزویلا میں گزشتہ ماہ سے حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں میں کشیدگی جاری ہے اور اپوزیشن کارکنان نے دارالحکومت کراکس کی سڑکوں کو میدان جنگ بنا رکھا تھا۔ تاہم حکومت کے حامیوں نے بھی ایک قدم آگے بڑھ کر انہیں جواب دیا اور گزشتہ روز کراکس میں قومی اسمبلی کے جاری اجلاس پر حملہ کرکے اپوزیشن اراکین کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث کئی اپوزیشن ارکان لہولہان ہو گئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: وینزویلا میں صدر مادورو کے خلاف مظاہرے جاری، ہلاکتیں 20 ہوگئیں

5 جولائی کو وینزویلا کے یومِ آزادی کے موقعے پر کراکس میں واقع قومی اسمبلی میں تقریب جاری تھی جس میں حزبِ اختلاف سے تعلق رکھنے والے ارکان کی بڑی تعداد موجود تھی جس پر حکومتی حامیوں نے دھاوا بول دیا۔ اس حملے میں وینزویلا اسمبلی کے 7 ملازمین اور حزبِ اختلاف کے 5 اراکین شدید زخمی ہوئے۔

اسمبلی عمارت میں موجود صحافیوں کا کہنا ہے کہ حملہ آور پتھروں، پائپوں اور ڈنڈوں سے لیس تھے جنہوں نے اپوزیشن اراکین کے علاوہ میڈیا کے نمائندوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور توڑ پھوڑ مچائی۔ مشتعل حملہ آوروں نے عمارت کے اندرونی حصوں کو آگ لگا دی جبکہ سیکیورٹی اہلکار کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد صورتحال پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اس واقعے پر شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے جمہوری اصولوں پر حملہ قرار دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں