پنجگورمیں صوبائی وزیرصحت کے قافلے پر حملہ

میر رحمت بلوچ پنجگور سے پروم جارہے تھے کہ راستے میں قافلے پر فائرنگ اور راکٹ داغے گئے

صوبائی وزیر صحت پنجگور سے پروم جارہے تھے کہ راستے میں قافلے پر فائرنگ اور راکٹ سے حملہ کیا گیا۔ فوٹو : فائل

صوبائی وزیرصحت بلوچستان میر رحمت بلوچ کے قافلے پرفائرنگ اور راکٹوں سے حملہ کیا گیا تاہم صوبائی وزیر کا قافلہ محفوظ رہا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر صحت بلوچستان میررحمت بلوچ قافلے کی صورت میں پنجگور سے پروم جارہے تھے کہ راستے میں صوبائی وزیر صحت کے قافلے پر راکٹ سے حملہ اور فائرنگ کی گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ڈپٹی کمشنر پنجگور کا کہنا ہے کہ قافلے میں صوبائی وزیرصحت خود بھی موجود تھے تاہم خوش قسمتی سے صوبائی وزیر اور قافلہ محفوظ رہا۔واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے ۔


دوسری جانب میر رحمت بلوچ نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میرے قافلے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تاہم میں اور میرے ساتھی محفوظ رہے۔

 
Load Next Story