پورٹر نے بغیرامیگریشن طیارے تک پہنچا یا شاہ رخ جتوئی

اس بات کا پتہ نہیں کہ میرے بھائی نواب جتوئی نے بھی اسی پرواز سے دبئی کا سفر کیا تھا


Staff Reporter February 05, 2013
شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم کا ایف آئی اے کو بیان، اہم افسر کے تعاون سے بھی انکار فوٹو: فائل

ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے بچہ جیل میں شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کا بیان قلمبند کیا، شاہ رخ جتوئی نے27 دسمبر کو اپنی بیرون ملک روانگی سے متعلق سوالات کے جواب دیے۔

ذرائع کے مطابق شاہ رخ جتوئی نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے سامنے والے تمام حقائق کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنے نام اور پاسپورٹ پر بیرون ملک سفر کیا تھا، اس نے بتایا کہ اس نے امیگریشن کے مراحل سے بچنے کیلیے پورٹر کو چند ہزار روپے دیے تھے جس نے اسے ایف آئی اے امیگریشن کے عملے کا سامنا کیے بغیر طیارے تک پہنچا دیا ۔ ایک سوال پر شاہ رخ جتوئی نے کہا کہ وہ اس بات سے لاعلم ہے کہ اس کے حقیقی بھائی نواب علی جتوئی نے بھی اسی پرواز سے دبئی کا سفر کیا۔

اہم ادارے کے پروٹوکول افسر کی جانب سے سہولیات مہیا کرنے سے بھی انکار کیا ہے۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی جانے والی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شاہ رخ جتوئی نے اپنے نام سے بیرون ملک سفر کیاجبکہ امیگریشن کے وقت اس نے غلط پاسپورٹ نمبر درج کرایا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اسی پرواز سے شاہ رخ جتوئی کے حقیقی بھائی نواب علی جتوئی اور اس کے دوست خرم نے بھی سفر کیا ۔اس کے علاوہ ایک اہم ادارے کے پروٹوکول افسران نے انھیں وی آئی پی سہولیات دلائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں