نااہلی کیس عمران خان کی جانب سے جواب نہ آنے پرچیف الیکشن کمشنربرہم

آپ ڈھائی سال سے جواب نہیں دے رہے اوردھونس بھی ڈالتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر کے ریمارکس


ویب ڈیسک July 06, 2017
الیکشن کمیشن میں عمران خان کے اعتراضات پر دلائل کے لئے سماعت 12 جولائی تک ملتوی کردی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: نااہلی کیس میں حکم کے باوجود عمران خان کی جانب سے مسلسل جواب جمع نہ کرانے پر چیف الیکشن کمشنر برہم ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں عمران خان کی نااہلی کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، عمران خان کے وکیل شاہد گوندل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل شاہد گوندل نے کہا کہ عمران خان کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں براہ راست درخواست دائر نہیں کی جاسکتی، پہلا جھوٹا ریفرنس طلال چوہدری نے دائر کیا جو الیکشن کمیشن نے خارج کیا الیکشن کمیشن پہلے ہمارے اعتراضات سنے۔

چیف الیکشن کمشنرنے عمران خان کے جواب داخل نہ کرانے پربرہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ آپ ڈھائی سال سے جواب نہیں دے رہے اوردھونس بھی ڈالتے ہیں جس پرعمران خان کے وکیل نے کہا آپ ہم پرغصہ تھوڑا کم کیا کریں، پہلے فیصلہ کرلیں کہ درخواست قابل سماعت بھی ہے یا نہیں۔ الیکشن کمیشن میں عمران خان کے اعتراضات پردلائل کے لئے سماعت 12 جولائی تک ملتوی کردی۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے تحریک انصاف کی غیرملکی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کےخلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات سے متعلق سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھے تاہم عدالت عالیہ نے تفصیلی فیصلےکی نقل منسلک کرنے کے لیے مزید وقت دینے کی پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں