الیکشن میںبددیانتی ہوئی تونظام ڈی ریل ہوجائیگاشیخ رشید

انتخابات میںخون خرابہ ہوگا ، آئندہ برسوںمیں ملک کو بہتری کی جانب دیکھ رہا ہوں.


February 05, 2013
موجودہ حکمراں نہیں رہیںگے، عوام کے ساتھ کوئی دھوکہ نہ کیا جائے، برمنگھم میں گفتگو فوٹو: فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے خاتمے کا وقت آچکا ہے ۔

آئندہ برسوں میں پاکستان کو بہتری کی جانب رواں دیکھ رہا ہوں۔ پیر کو برمنگھم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ آئندہ انتخابات منصفانہ ہوں یا نہ ہوں لیکن موجودہ حکمران نہیں رہیںگے۔ انھوں نے کہاکہ یہ الیکشن خون خرابے کے الیکشن ہونگے، اگر ان میں بددیانتی کی گئی تو پورا نظام ڈی ریل ہوجائیگا۔ اگر عوام کے ساتھ دھوکا کیاگیا تو یہ فائنل میچ ثابت ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔