مسئلہ کشمیر کا واحد سہ فریقی مذاکرات ہے عمران خان

دونوں ممالک کی کمزور قیادت نے مسئلہ مزید پیچیدہ بنا دیا، یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام.


Numainda Express February 05, 2013
عام انتخابات کے بعد پاکستان تحریک انصاف ہی حکومت بنائے گی اور مسئلہ کشمیر کو حل کریگی. فوٹو: آن لائن/فائل

ISLAMABAD: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے فوجی اور مسلح جدوجہد کو ناقابل عمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صرف مذاکرات ہی مسئلہ کشمیر کاواحد حل ہے۔

تاہم مذاکرات دو طرفہ کی بجائے سہ فریقی ہونے چاہئیں اور پاکستان اور بھارت کی حکومتوں کے ساتھ ساتھ کشمیری قیادت کو بھی مذاکراتی عمل میں شامل کیا جائے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں انھوں نے کہا مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مضبوط قیادت کی ضرورت ہے جو سخت فیصلے کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہ کرے لیکن بد قسمتی سے ماضی میں دونوں ممالک میں مضبوط قیادت کا فقدان رہا جس کے باعث مسئلہ کشمیر مزید پیچیدہ ہوتا گیا ۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے بعد پاکستان تحریک انصاف ہی حکومت بنائے گی اور مسئلہ کشمیر کو حل کریگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں