الطاف حسین روبہ صحت ہورہے ہیں ایم کیو ایم

ڈاکٹروں کا قائد متحدہ کو مزید آرام کا مشورہ، عوام دعائوں کا سلسلہ جاری رکھیں، رابطہ کمیٹی.


Express Desk February 05, 2013
صحتیابی کیلیے دعائیہ اجتماع، مختلف شخصیات نے فون کرکے الطاف حسین کی خیریت دریافت کی فوٹو: فائل

KARACHI: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور عوام و کارکنان کی دعائوں کے طفیل روبہ صحت ہورہے ہیں ۔

ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے الطاف حسین کا طبی معائنہ کیا اور انھیں مزید آرام کا مشورہ دیا ہے ۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے حق پرست عوام ،مائوں، بہنوں ، بزرگوں، نوجوانوں، کارکنان اور عوام سے اپیل کی کہ وہ قائد تحریک الطاف حسین کی مکمل صحت یابی تک اللہ تعالیٰ کے حضور اپنی دعائوں کا سلسلہ جاری رکھیں ۔ دریں اثنا متحدہ کے زیراہتمام پیرکولال قلعہ گرائونڈ عزیزآبادمیںدعائیہ اجتماع منعقدکیاگیاجس میںدردوسلام اورآیت کریمہ کاورد کیاگیا اور قائد الطاف حسین کی صحت وتندرستی اوردرازی عمرکیلیے خصوصی دعائیںکی گئیں۔

دعائیہ اجتماع میںایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز ڈاکٹرفاروق ستار، انیس احمدقائمخانی، سینیٹر نسرین جلیل،اراکین رابطہ کمیٹی کنورخالدیونس، کنورنوید جمیل، شکیل عمر، سیدشاکرعلی،شاہدلطیف،سلیم تاجک، جاویدکاظمی، کیف الوریٰ،توصیف خانزادہ،آنسہ ممتازانوار ، ایم کیوایم کے رہنماء ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی،ایم کیوایم امریک کے نگراںارشدکمالی،حق پرست وزراء،اراکین سینیٹ،قومی وصوبائی اسمبلی،نائن زیروپرتنظیمی خدمات انجام دینے والے مختلف ونگزوشعبہ جات کے ارکان،سیکٹرزویونٹ کمیٹیوںکے ذمہ داران،کارکنان اورہمدردعوام نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔اس موقع پرحق پرست صوبائی وزیرعبدالحسیب نے انتہائی خشوع وخضوغ کے ساتھ اجتماعی دعاکرائی جس میںقائدتحریک الطاف حسین کی جلدو مکمل صحت وتندرستی اوردرازی عمر، ایم کیو ایم کی کامیابی ، سازشوں کے خاتمے، حق پرست شہداء کی مغفرت اوراسیروںکی رہائی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔

مزید براں مختلف سیاسی، سماجی ،دینی شخصیات اورعوامی نمائندوںکی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی خیریت دریافت کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پیر کو بزرگ سیاستداں اور دانشور معراج محمد خان، معروف عالم دین اور متحدہ بین المسلمین فورم کے صدر مولانا تنویر الحق تھانوی، ممتاز مذہبی اسکالر اور ذاکرہ خانم طیبہ بخاری،معروف عالم دین قاری اللہ داد، پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول، پاکستان عوامی تحریک کے صدرڈاکٹر اے رحیق عباسی، برطانیہ کے شہر رگبی کے سابق میئر اور رگبی کونسل میں لیبرپارٹی کے اپوزیشن لیڈر جیمز شیرا،سابق حق پرست سینیٹرزاہد اخترمرحوم کے بھائی عابداختر، ریٹائر بریگیڈیئر اختر ضامن اورپاکستان سمیت دنیا بھر سے ایم کیوایم کے رہنماؤں، حق پرست منتخب نمائندوں، ذمہ داران، کارکنان اور ہمدردعوام نے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن فون کرکے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی علالت پر تشویش ظاہر کی ، انکی خیریت دریافت کی اور جناب الطاف حسین کی صحت وتندرستی اور درازی عمر کیلیے دعائیں کیں۔دریں اثنا معروف عالم دین قاری اللہ داد کے مدرسے میں قائد تحریک الطاف حسین کی صحت و عافیت درازی عمر کے لیے آیت کریمہ کا وردکیا گیا جس میں مدرسہ کے طلبہ نے بڑی تعداد میںشرکت کی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں