کشمیریوں کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے نواز شریف

مسئلہ کشمیر کا حل ہمارے وزارت عظمیٰ کے دونوں ادوار میں خارجہ پالیسی کا بنیادی جزو رہا ہے، نواز شریف


ویب ڈیسک February 05, 2013
مسئلہ کشمیر کا حل ہمارے وزارت عظمیٰ کے دونوں ادوار میں خارجہ پالیسی کا بنیادی جزو رہا ہے، نواز شریف فوٹو: فائل

KARACHI: مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ ایک ایسا پانچ فروری بھی آئے گا جب مسئلہ کشمیر اہل کشمیر کی خواہشات کے مطابق حل ہوچکا ہوگا، کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔

یوم یکجہتی کشمیر پر نوازشریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اورکشمیر کا رشتہ کبھی نہ ختم ہونےوالا ہے، پاکستان کشمیر کاز کی بھرپور سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل ان کی وزارت عظمیٰ کے دونوں ادوار میں خارجہ پالیسی کا بنیادی جزو رہا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ خود بھارتی وزیراعظم نے1999 کو مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کا سال قرار دیا تھا، مشرف ٹولے کے مس ایڈونچر کی وجہ سے امن کا سفارتی اقدام ضائع ہوگیا، ان کا کہنا تھا کہ اہل پاکستان اور اہل کشمیر ایک ایسے اٹوٹ رشتے میں بندھے ہوئے ہیں جو ہمیشہ قائم رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |