کراچی ایم اے جناح روڈ پر بس الٹ گئی 2 افراد زخمی

اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے .

سپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ فوٹو: محمدعظیم

ایم اے جناح روڈ پر تیزرفتاری کے باعث بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔


کراچی شہر کی مصروف ترین سڑک ایم اے جناح پر تبت سینٹر کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 مسافر زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے بس الٹنے سے ایم اے جناح روڈ پر کچھ دیر کے لئے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

Recommended Stories

Load Next Story