ہمبنٹوٹا کرکٹ اسٹیڈیم میں ہاتھی کے بجائے کتا گھس گیا
گراؤنڈ اسٹاف نے کتے کو بھگا کر فیلڈ کلیئر کرائی۔
LONDON:
سری لنکا اور زمبابوے میں میچ کے دوران ہمبنٹوٹا کرکٹ اسٹیڈیم میں ہاتھی کے بجائے کتا گھس گیا۔
اسٹیڈیم میں کتے کے گھسنے کا واقعہ سری لنکا کی اننگز کے 39 ویں اوور میں پیش آیا، جب لانگ آف پر کتے کی موجودگی کے باعث کھیل روکنا پڑگیا، گراؤنڈ اسٹاف نے کتے کو بھگا کر فیلڈ کلیئر کرائی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میچ میں ہاتھیوں کی دخل اندازی کا خدشہ تھا جو رات کو اکثر میدان میں پہنچ جاتے ہیں، انھیں دور رکھنے کیلیے بورڈ نے جنگل وارڈنز کی خدمات حاصل کی تھیں۔