برستے بادلوں نے کئی شہروں میں لوگوں کو گھروں تک محدود کردیا

گذ شتہ 24 گھنٹےکےدوران سب سے زیادہ بارش چکوال میں 106 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔


ویب ڈیسک February 05, 2013
گذشتہ 24 گھنٹےکےدوران سب سے زیادہ بارش چکوال میں 106 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی. فوٹو آئی این پی

تیزہواؤں اوربرستےبادلوں نےراولپنڈی اسلام آباد اورپشاورسمیت کئی شہروں میں شہریوں کوگھروں تک محدود کردیا،کراچی میں سردی کی شدت بڑھ گئی جبکہ لاہور میں ژالہ باری کے بعددھوپ نکل آئی۔

لاہورمیں صبح تیزبارش کےساتھ اچانک اولے گرنے سے موسم خوشگوار ہوگیا،پنجاب میں لاہورکےعلاوہ فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ،سمندری اورگردونواح میں پیرکی رات سےبارش کاسلسلہ جاری ہے، مسلسل بارش کی وجہ سےسڑکوں اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہےاور لوگوں کو آنے جانے میں کافی مشکلات کاسامناہے۔

پشاور میں 20 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی جبکہ چترال ، تیمرگرہ، دیر، میرکھنی، کالام، دروش ، سیدوشریف، پٹن کوہستان ، ملم جبہ ، مردان، کاکول، بالاکوٹ، پارا چنار، کوہاٹ اور چراٹ میں بھی خوب بارش برسی تاہم کالام ،دیر، دروش، چترال، پٹن کوہستان اور ملم جبہ میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سےجاری ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹےکےدوران سب سے زیادہ بارش چکوال 106 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران بالائی خیبر پختونخواہ ، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے جبکہ ساہیوال، فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان، ڈی آئی خان ڈویژن میں مزید بارش کا امکان ہے۔

آج ملک میں کم سے کم درجہ حرارت پارا چنار میں 11-، قلات 6-، دروش 4-، مالم جبہ 3-، اسلام آباد 7، لاہور11 ، کراچی 14، پشاور 6 اور کوئٹہ میں 1- ریکارڈ کیا گیا جبکہ سکردومیں درجہ حرارت 2-، مری 4-، مظفر آباد 4، گلگت 2، فیصل آباد 12، ملتان 10 اور حیدر آباد میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں