فوج بلوچستان کی معاونت مقدس فریضہ سمجھتی ہے آرمی چیف
وزیراعلیٰ بلوچستان کی جنرل باجوہ سے ملاقات، سیکیورٹی کی صورت حال زیر غور آئی
آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاک فوج دستیاب وسائل سے استفادے کیلیے صوبہ بلوچستان کی معاونت کو ایک مقدس فریضہ اور فخر سمجھتی ہے ۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے یہاں جنرل ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں صوبہ بلوچستان میں سیکیورٹی کی صورت حال زیر غور آئی، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے صوبے میں قیام امن کے حوالے سے پاک فوج کی کوششوں پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج دستیاب وسائل سے استفادے کیلیے صوبہ بلوچستان کی معاونت کو ایک مقدس فریضہ اور فخر سمجھتی ہے۔