شمالی کوریا دنیا کیلیے خطرہ ہے سخت جواب دیں گے امریکی صدر

نیٹوکے رکن ممالک اپنی مالیاتی ذمے داریاں نبھائیں، روسی خطرات سے نمٹنے کیلیے پولینڈکیساتھ ملکرکام کررہے ہیں، ٹرمپ


News Agencies/AFP July 07, 2017
سلامتی کو نسل کاہنگامی اجلاس اختلافات شکار، امریکی شمالی کوریاکے خلاف مزید پابندیوں کا حامی روس نے مخالف کردی۔ فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربات کے بعد امریکا شمالی کوریا کو سخت جواب دیگا، تمام ممالک مل کر شمالی کوریا پر دبائو ڈالیں تاکہ اس کے ایٹمی پروگرام کو روکا جاسکے۔

اپنے پولش ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا ایک خطرہ ہے جس سے سختی سے نمٹناہوگا،روسی خطرات سے نمٹنے کیلیے پولینڈ کیساتھ ملکرکام کر رہے ہیں،نیٹو کے رکن ممالک اپنی مالیاتی ذمے دیاریاں نبھائیں۔

اقوام متحدہ کیلیے امریکی سفیر نِکی ہیلے نے کہا کہ شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل تجربات کو روکنے کیلیے امریکا عسکری طاقت استعمال کرنے کو تیار ہے، جرمن چانسلر اور جنوبی کوریائی صدر نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا نیا تجربہ کرنے پر پیانگ یانگ کیخلاف سخت پابندیاں عائد کی جانا چاہیے۔

شمالی کوریا کے میزائل تجربے کے بعد سلامتی کو نسل کا ہنگامی اجلاس اختلافات کا شکار ہوگیا، امریکا شمالی کوریا کیخلاف مزید اقتصادی پابندیوں کا حامی ہے جبکہ روس نے مخالفت کر دی جس کا کہنا ہے کہ یہ مسئلے کا حل نہیں، چینی صدر نے اپنے جنوبی کوریائی ہم منصب مون جے اِن سے کہاکہ بیجنگ حکومت جزیرہ نما کوریا کو غیر جوہری علاقہ بنانے کیلیے پرعزم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں