دہری شہریت پنجاب اسمبلی کے 22 ارکان کو نوٹس جاری

الیکشن کمیشن جمعرات کو ان ارکان کے خلاف ریفرنس کی سماعت کرے گا، ذرائع


ویب ڈیسک February 05, 2013
الیکشن کمیشن جمعرات کو ان ارکان کے خلاف ریفرنس کی سماعت کرے گا، ذرائع فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے دہری شہریت رکھنے کے الزام میں پنجاب اسمبلی کے 22 ارکان کو نوٹس جاری کردیئے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن جمعرات کو ان ارکان کے خلاف ریفرنس کی سماعت کرے گا، الیکشن کمیشن نے جن ارکان کو نوٹس جاری کئے ہیں ان میں رانا بابر حسین، ڈاکٹر فرخ جاوید، سید رضا علی گیلانی، پیر کاشف علی چشتی، راجہ شوکت عزیز بھٹی، عمران اشرف، محمد یار ہراج، طاہر خلیل سندھو، مخدوم محمد ارتقی، عارفہ خالد پرویز، فائزہ احمد ملک ، غلام سرور، عمران خالد بٹ، سید ضیغم حسین قادری، شاہ جہاں احمد بھٹی، علی حیدر، نورخان نیازی، حافظ میاں محمد نعمان، محسن لطیف، میاں طارق محمود، ملک شمشیر حیدر وٹو شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں