1971کے واقعات بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما کو سزا سنادی گئی
حکومتی ٹریبونل نے 1971کے دوران مبینہ طورپرجنگی جرائم میں مرتکب ہونے پرجماعت اسلامی کے رہنما مولانا عبدالقادرکوعمرقید کی سزاسنائی ہے،مولاعبدالقادرنے اس موقع پرکہا کہ ان پر لگائے گئے تمام الزامات غلط اوربے بنیاد ہیں،عوامی لیگ کی حکومت اس ٹریبونل کے ذریعے اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنارہی ہے۔
حکومتی ٹریبونل کی جانب سے دی گئی سزاؤں کے خلاف جماعت اسلامی کی اپیل پرآج بنگلہ دیش کے مختلف شہروں میں ہڑتال کی گئی اس دوران دارالحکومت ڈھاکا میں بازاراورتعلیمی ادارے بند رہے جب کہ سڑکوں پرٹریفک بھی معمول سے کم رہا، اس موقع پر جماعت اسلامی کی جانب سے احتجاجی ریلیاں بھی نکالی گئیں جس کے دوران پولیس اورمظاہرین کے درمیان مختلف مقامات پرجھڑپیں بھی ہوئیں۔