لاہوراورپشاور میں چھت گرنے سے 2 بچیوں سمیت3 افراد جاں بحق 9 زخمی

چھت گرنے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 9 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

چھت گرنے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 9 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فوٹو فائل

لاہور اور پشاور میں بارش کے باعث چھت گرنے سے 2بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔


لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں چارہ کاٹنے کے لئے بنایا گیا شیڈ اچانک زمین بوس ہوگیا جس کے تلے دبنے سے ایک شخص ساجد جاں بحق ہوگیا جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے جنہیں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب پشاور کے قریبی علاقے ثمر باغ بدھو میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 6 سالہ حاجرہ اور 3 سالہ صبیحہ جاں بحق ہوگئیں، حادثے میں زخمی ہونے والے ماں باپ اور 2 بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Recommended Stories

Load Next Story