وزیراعظم آج جھنگ میں پاورپلانٹ کا افتتاح کریں گے

منصوبے کے مجوزہ تخمینہ لاگت سے 57 ارب کی بچت کی گئی


ویب ڈیسک July 07, 2017
 منصوبہ ماحولیاتی آلودگی سے پاک ہوگا، وزیر اعظم ہاؤس: فوٹو: فائل

HYDERABAD: وزیراعظم نوازشریف آج 760 میگا واٹ حویلی بہادرشاہ پاورپلانٹ کا افتتاح کریں گے جب کہ منصوبہ ماحولیاتی آلودگی سے پاک ہوگا۔

وزیراعظم ہاوس کے مطابق جھنگ میں وزیر اعظم نواز شریف آج 760 میگا واٹ حویلی بہادرشاہ پاورپلانٹ کا ا فتتاح کریں گے۔ منصوبے کی مجموعی پیداوار ایک ہزار230 میگا واٹ ہے۔ پاورپلانٹ سے ایل این جی سے بجلی کی پیداوار شروع کی گئی۔ منصوبے کے مجوزہ تخمینہ لاگت سے 57 ارب کی بچت کی گئی جب کہ منصوبے سے سالانہ 2 ارب کی بچت ہوگی۔

منصوبے کا پہلا فیز 21 ماہ کی ریکارڈ مدت میں تیارکیا گیا یہ منصوبہ ایم ایس چائینہ اور قوی پرائیویٹ کمپنی کے مشترکہ تعاون سے تیار کیا گیا۔ منصوبے میں دنیا کی معیاری اور بہترین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جو مائع قدرتی گیس پر چلنے والے اس بجلی گھرکی استعداد کار 62.44 فیصد تک پہنچانے کی ضمانت دیتی ہے جب کہ منصوبہ ماحولیاتی آلودگی سے پاک ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔