پاکستان کی خود مختاری کے احترام میں اضافہ ہواامریکا

نیٹو سپلائی معاہدہ پاک امریکا تعلقات میں بہتری کا واضح ثبوت ہے،ترجمان محکمہ خارجہ


News Agencies August 02, 2012
نیٹو سپلائی معاہدہ پاک امریکا تعلقات میں بہتری کا واضح ثبوت ہے،ترجمان محکمہ خارجہ۔ فائل فوٹو

KARACHI: امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ نیٹوسپلائی معاہدے سے پاکستان کی خود مختاری کے احترام میںاضافہ ہواہے۔ واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی معاہدہ افغانستان اور علاقائی استحکام کے لیے پاک امریکا مشترکہ کوششوں کا اظہار ہے۔

صاف شفاف معاہدہ دوطرفہ تعلقات میں بہتری کاواضح ثبوت ہے ۔ان کاکہنا تھاکہ نیٹو سپلائی بحالی کا معاہدہ خوش آئند ہے اور امیدکی جاتی ہے کہ پاک امریکا تعلقات میں مزیدبہتری آئے گی۔دونوں ممالک دہشت گردی کی جنگ میںاتحادی ہیںاوراس جنگ میں پاکستان کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ ادھرامریکا میں معتین پاکستانی سفیر شیری رحمن نے کانگریس میںواٹرجانز اورجنرل انتھونی زینی سے ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں