پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی برائے کشمیر نے اقوام متحدہ کو یادداشت پیش کی

کشمیری عوام کو حق خودارادیت دینے کے لئے اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل کرے۔ یادداشت

کشمیری عوام کو حق خودارادیت دینے کے لئے اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل کرے۔ یادداشت. فوٹو اے ایف پی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خاتمے کے لئے پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی برائے کشمیر نے اقوام متحدہ کو اپنی یادداشت پیش کردی۔


یوم یکجہتی کشمیر پر کشمیر کمیٹی کے رکن ظفرعلی شاہ ، ملک ابرار اور لال خان نے اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے نمائندے کو یادداشت پیش کردی جس میں کہا گیا ہے کہ کشمیری عوام کو حق خودارادیت دینے کے لئے اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل کرے۔

یادداشت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں اقوام متحدہ کے ملٹری آبزورز گروپ کو مضبوط کیاجائے اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

Recommended Stories

Load Next Story