بھرتیوں پرعائد پابندی الیکشن کمیشن درخواست پرجلد فیصلہ کرےفاروق نائیک

چیف الیکشن کمشنر نے ایک دو روز میں درخواست کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرادی۔


ویب ڈیسک February 05, 2013
فاروق ایچ نائیک نے چیف الیکشن کمشنرکو ٹیلی فون کرکے بھرتیوں پرعائد پابندی کے معاملے پر جلد کارروائی کی درخواست کی، فائل:فوٹو

وزیر قانون فاروق نائیک کا کہنا ہے کہ بھرتیوں پرعائد پابندی کے خلاف دائر درخواست پرالیکشن کمیشن جلد فیصلہ کرے۔

وزیر قانون فاروق نائیک نے چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کوفون کرکے بھرتیوں پر عائد پابندی کے خلاف دائر درخواست پر جلد فیصلہ کرنے کی درخواست کی ہے جس کے جواب میں چیف الیکشن کمشنر نے ایک دو روز میں درخواست کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرائی ہے

واضح رہے کہ چند روز قبل الیکشن کمیشن نے سرکاری اداروں میں نئی بھرتیوں اور ترقیاتی فنڈز کی منتقلی پر پابندی عائد کردی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں