ہتک عزت دعویٰ شہباز شریف کی درخواست پر عمران خان سے جواب طلب
عمران خان کو جھوٹے الزامات لگانے پر عدالت 10ارب روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم جاری کرے، وکیل شہباز شریف
وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے پر سیشن عدالت نے چیر مین تحریک انصاف عمران خان سے 21جولائی تک جواب طلب کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق ایڈیشنل سیشن جج اظفر سلطان کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی جس میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے وکیل ایڈووکیٹ مصطفی رمدے نے دلائل میں کہاکہ عمران خان نے جھوٹے الزامات لگائے اور کہا کہ پانامہ کیس میں خاموش رہنے پر وزیراعلی کی جانب سے 10 ارب روپے کی پیشکش کی گئی یہ الزامات بے بنیاد ہیں اس حوالے سے عمران خان نے قانونی نوٹس کا کوئی جواب نہیں دیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : شہباز شریف نےعمران خان کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا
شہباز شریف کے وکیل کا کہنا تھا کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ پر الزامات سستی شہرت کے لیے لگائے، ان الزامات میں نہ کوئی ثبوت ہیں اور نہ ہی اس سے متعلق کوئی حقائق ہیں عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کی ساکھ متاثر اور شہرت کو نقصان پہنچایا ہے لہذا مصطفی رمدے نے عدالت سے استدعا کہ عدالت عمران خان کو جھوٹے الزامات لگانے پر 10ارب روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم جاری کرے۔ عدالت نے شہباز شریف کے دعویٰ پر عمران خان کو 21 جولائی کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : حکومت نے پاناما کیس میں خاموش رہنے کیلیے 10 ارب کی آفرکی
واضح رہے کہ عمران خان نے الزام لگایا تھا کہ پاناما لیکس پر زبان بند رکھنے کے لیے شہباز شریف نے اپنے ایک دوست کے ذریعے انہیں 10 ارب روپے رشوت کی پیشکش کی تھی۔