وزیراعظم کی پی آئی اے کو45لاکھ ڈالرادا کرنے کی ہدایت
تعاون کرتے رہیں گے،خطاب،147ارب کے قرضے ری شیڈول کرنے کیلیے اقدامات کاحکم
وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان میں امن و امان یقینی بنانے کیلیے اہم اقدامات کررہی ہے، بلوچستان کی ترقی اور عوام کے مسائل حل کرنا ترجیحات میں شامل ہیں۔ وہ وزیر دفاع نوید قمرکے ساتھ ملاقات کے دوران اظہار خیال کررہے تھے۔
وزیراعظم نے ایک بار پھر بلوچ رہنمائوں کو دعوت دی کہ وہ آگے آئیں اورصوبے کے لوگوں کو درپیش مسئلہ حل کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں۔ وزیر دفاع نے وزیراعظم کو بلوچستان کے بارے میں کابینہ کمیٹی کی کارروائی کے بارے میں آگاہ کیا۔ انھوں نے بتایا کہ کمیٹی نے مقامی قیادت کا نقطہ نظر جاننے کیلیے مستقبل قریب میں بلوچستان کادورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دریں اثناء وزیراعظم کی زیر صدارت پی آئی اے سی کی کارکردگی کے جائزے سے متعلق اجلاس ہوا۔
راجا پرویزاشرف نے اس اعتماد کااظہارکیا کہ پی آئی اے کی نئی قیادت فضائی مسافروں کو بہتر خدمات کی فراہمی کے ساتھ ادارے کی کارکردگی میںاضافہ کرے گی۔ چیئرمین پی آئی اے سی نے وزیراعظم سے 45 لاکھ ڈالر کی فوری امداد کی درخواست کی تاکہ جہازوں کو ڈرائی لیز پر حاصل کیاجاسکے۔ انھوں نے وزیراعظم سے آٹھ ارب روپے کے وفاقی قرضے کو معاف کرنے اور مختلف بینکوں کے واجب الادا 147ارب کے قرضوں کو ری شیڈول کرنے کی درخواست کی،وزیراعظم نے وزارت خزانہ کو ہدایت کی کہ پی آئی اے کے ذمے واجب الادا 147ارب روپے کے قرضے کو ری شیڈول کرنے کیلیے اقدامات کیے جائیں تاکہ ادارہ مالیاتی بحران سے نکل سکے۔