توہین آمیزتقریرپرنہال ہاشمی کے خلاف چالان پیش

نہال ہاشمی کی تقریر انسداد دہشتگردی قوانین کے زمرے میں آتی ہے، چالان کا متن

نہال ہاشمی کیخلاف درج مقدمے میں انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل، پولیس چالان: فوٹو: فائل

پولیس نے نہال ہاشمی کے خلاف توہین آمیز تقریر سے متعلق مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی شرقی کی عدالت میں نہال ہاشمی کی جانب سے کی گئی توہین آمیز تقریر سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران پولیس نے نہال ہاشمی کیخلاف چالان پیش کردیا، جس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما کے خلاف درج مقدمے میں انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ چالان کے متن میں کہا گیا ہے کہ نہال ہاشمی کی تقریرانسداد دہشتگردی قوانین کے زمرے میں آتی ہے۔


دوسری جانب نہال ہاشمی نے اسی تقریر پر ہونے والی عدالتی کارروائی رکوانے کے لیے سپریم کورٹ میں نئی درخواست دائرکردی ہے۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل کو کیس میں استغاثا نہیں بنایا جاسکتا، کراچی میں زیرسماعت فوجداری مقدمے کی کارروائی روکی جائے۔

Load Next Story