ملک میں انتخابات ملتوی کرانے کی کوششیں کی جارہی ہیںنوازشریف
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا چاہئے مگر حکومت قانون سازی سے گریز کررہی ہے۔
صدرمسلم لیگ(ن)نوازشریف نے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ ہونے والے عام انتخابات ملتوی کرانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
نوازشریف ان دنوں عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب میں ہیں جہاں انہوں نے کہا کہ بعض قوتیں انتخابات ملتوی کرنے کی کوششیں کررہی ہیں تاہم مسلم لیگ(ن)انتخابات ملتوی کرانے کی ہرکوشش ناکام بنادے گی۔ انہوں نے کہا انتخابات کا التوا کسی صورت ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ہوگا۔
نوازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے ہوتے ہوئے ملک میں عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پرہی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا چاہئے اوراس کے لئے حکومت کو قانون سازی کرنی چاہئے مگر حکومت قانون سازی سے گریز کررہی ہے۔