سلویسٹر اسٹالن نے غربت میں پالتو کتے کے ساتھ کیا کیا تھا
سلویسٹر اسٹالن نے پیٹ کی آگ بجھانے کیلیے پالتو کتے کو بیچ دیا تھا
ہالی ووڈ کے مشہور و معروف اور مہنگے ترین سپر اسٹار سلویسٹر اسٹالن نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ غربت کے دنوں میں انہوں نے اپنا پالتو کتا فروخت کرکے اپنی بھوک مٹائی تھی۔
چار دہائیوں سے زائد عرصے سے ہالی ووڈ پر راج کرنے والے مقبول ترین سپر اسٹار سلویسٹراسٹالن نے متعدد بلاک بسٹر فلموں میں کام کیا ہےلیکن فلم ''راکی''، ''فرسٹ بلڈ'' اور ''ریمبو'' نے انہیں لازوال شہرت بخشی، دنیا بھر میں مشہور ہالی ووڈ کے اس سپر اسٹار نے کیر ئیر کی ابتدا میں بہت برے دن بھی دیکھے ہیں۔
اس زمانے میں سلویسٹر اس حد تک مجبور ہوگئے تھے کہ انہوں نے اپنی بیوی کے زیور چرا کر بیچنے کی بھی کوشش کی لیکن ناکام ہوگئے، غربت کے ان دنوں میں سلویسٹر کے پاس نہ رہنے کا کوئی ٹھکانہ تھااور نہ ہی کھانے کو کچھ تھا، تین دن تک مسلسل بھوکے رہنے کے باعث مجبوری کے عالم میں انہوں نے اپنے پالتو کتے بوٹ کوس جس سے وہ بے انتہا محبت کرتے تھے کو 40 ڈالر میں فروخت کردیا انہیں کتے کے جانے کا اتنا غم تھا کہ وہ روتے ہوئے واپس آئے، تاہم کتے کی فروخت سے ملنے والے پیسوں سے انہوں نے تین دن بعد اپنے پیٹ کی آگ بجھائی اور زندگی کی گاڑی کو رواں رکھنے کیلئے ایک بار پھر کوششیں شروع کردیں۔
سلویسٹر کی قسمت ایک میچ سے تبدیل ہوئی، انہوں نے لیجنڈ باکسر محمد علی اور چک ویپنر کے درمیان ہوئے ایک مقابلے سے متاثر ہوکر فلم ''راکی'' کا اسکرپٹ لکھا اور اسے لے کر ایک پروڈکشن ہاؤس پہنچ گئے، پروڈکشن ہاؤس کے مالک کو اسکرپٹ بے حد پسند آیا اوراس نے اسے خریدنے کی پیشکش کی تاہم سلویسٹر نے پیسوں کے بدلے خود ہیرو کا کردار ادا کرنے کی شرط رکھی جس پر پروڈکشن ہاؤس کے مالک نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ تم بالکل بھی ہیرو کی طرح نہیں لگتے کچھ دنوں بعد اسی پروڈکشن ہاؤس نے سلویسٹر کے ساتھ معاہدہ کیا اور انہیں فلم ''راکی'' میں بطور ہیرو چانس دیا اس فلم نے سلویسٹر کی زندگی اور قسمت دونوں کو بدل دیا۔
کامیاب ہونے اور پیسہ آجانے کے بعد سلویسٹر نے کافی تلاش کے بعد اپنے پالتو کتے بوٹ کوس کواس کے نئے مالک سے 15000 ڈالرز کی خطیررقم دے کر واپس حاصل کیا انہوں نے انسٹا گرام پر اپنی زندگی کی کہانی بیان کرتے ہوئے اپنے پسندیدہ کتے کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں جنہیں اب تک لاکھوں افراد لائک کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ کیرئیر کی ابتدا میں بے انتہا غربت دیکھنے والے سلویسٹر اسٹالن کا شمار آج ہالی ووڈ کے مہنگے ترین اداکاروں میں ہوتا ہے صرف 40 ڈالر میں اپنا کتا فروخت کرنے والے سلویسٹر آج 400 ملین ڈالرز کے مالک ہیں.