سندھ حكومت نے بعض اہم افسران کے تبادلے وتقرريوں كے احكامات جاری كرديے

عارف احمد کو ايڈيشنل چيف سيكريٹری منصوبہ بندی وترقيات جبکہ نوید کامران کو بطور سيكريٹری خزانہ سندھ مقرر کردیا گيا ہے۔

ايڈيشنل چيف سيكريٹری منصوبہ بندی وترقيات ملک اسرار احمد كو سروسز جنرل ايڈمنسٹريشن ڈيپارٹمنٹ ميں رپورٹ كرنے كی ہدايت كی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

سندھ حكومت نے بعض اہم افسران کے تبادلے وتقرريوں كے احكامات جاری كرديے ہيں۔


تفصيلات كے مطابق سروسز اينڈ جنرل ايڈمنسٹريشن ڈيپارٹمنٹ كی جانب سے جاری كيے گئے نوٹی فكيشن كے مطابق ايڈيشنل چيف سيكريٹری خزانہ عارف احمد خان کو تبدیل کر كے ايڈيشنل چيف سيكريٹری منصوبہ بندی وترقيات مقرر كيا گيا ہے، ايڈيشنل چيف سيكريٹری منصوبہ بندی وترقيات ملک اسرار احمد كو سروسز جنرل ايڈمنسٹريشن ڈيپارٹمنٹ ميں رپورٹ كرنے كی ہدايت كی گئی ہے جبکہ نويد كامران بلوچ كو بطور سيكريٹری خزانہ سندھ مقرر کردیا گيا ہے۔
Load Next Story