ہم عہدوں کو نہیں بلکہ بیٹیوں کو سیلوٹ کرتے ہیں مریم نواز
اگر کوئی آپ کو عزت دیں تو جواب میں انہیں بھی عزت دینی چاہیے، مریم نواز
وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر سیلوٹ مارنے والی پولیس آفسر پر تنقید کے جواب میں کہا کہ ہم عہدوں کو نہیں بلکہ بیٹیوں کو سیلوٹ کرتے ہیں۔
وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں اسلام آباد پولیس کی خواتین اہلکار کو سیلوٹ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں تصویر کے ساتھ انہوں نے پوسٹ کیا کہ ہم عہدوں کو نہیں بلکہ بیٹیوں کو سیلوٹ کرتے ہیں اور اگر وہ آپ کو عزت دیں تو جواب میں انہیں بھی عزت دینی چاہیے اور عزت دل سے ہوتی ہے جب کہ تمام سیلوٹس پروٹوکول نہیں ہوا کرتے۔
واضح رہے وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی پاناما جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر ایس پی اسپیشل برانچ ارسلہ سلیم نے انہیں سیلوٹ کیا تھا جس پر ان پر شدید تنقید کی گئی تھی اور خاتون پولیس افسر کو قانونی نوٹس بھی بھیجا گیا تھا۔