ایوانکا سے ملاقات کا خواہشمند جعلی امریکی سینیٹر گرفتار چاقوبرآمد

سینیٹر کا دعویٰ کرنے والے شخص کے پاس 2 چاقو اور جعلی آئی ڈی کارڈ تھا، پولیس


ویب ڈیسک July 07, 2017
سینیٹر کا دعویٰ کرنے والے شخص کے پاس 2 چاقو اور جعلی آئی ڈی کارڈ تھا، پولیس - فوٹو: فائل

ایوانکا ٹرمپ سے ملاقات کی خواہش رکھنے والے جعلی امریکی سینیٹر کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ سے ملنے کے لیے ایک شخص نے امریکی سینیٹر ہونے کا دعویٰ کیا اور ٹرمپ ٹاور کے اندر گھس آیا جب کہ سینیٹر ہونے کا دعویٰ کرنے والے شخص کے پاس 2 چاقو بھی تھے اور وہ ایوانکا کا پوچھ رہا تھا۔

نیویارک پولیس کے مطابق 52 سالہ ایڈمز بینیٹیز کو حراست میں لے لیا گیا، ملزم کے پاس بلٹ پروف جیکٹ اور جعلی آئی ڈی کارڈ بھی تھا جب کہ پولیس نے گرفتار شخص کو ذہنی مریض قرار دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔