اسلم رئیسانی نے وزارت اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

اسلم رئیسانی نے اپنا استعفٰی جے یو آئی (ف) کے رہنما سینیٹرمولانا اختر خان شیرانی کے حوالے کیا ہے۔

اسلم رئیسانی نے اپنا استعفیٰ جے یو آئی (ف) کے رہنما کے حوالے کیا ہے جو اسے گورنر کو پیش کریں گے۔ فوٹو: فائل

بلوچستان کے وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق نواب اسلم رئیسانی نے اپنا استعفٰی جے یو آئی (ف) کے رہنما اورسینیٹرمولانا اختر خان شیرانی کے حوالے کیا ہے۔

واضح رہے کہ سانحہ کوئٹہ کے بعد شیعہ ہزارہ برادری کی جانب سے احتجاج کے بعد صدرآصف زرداری نے گورنر بلوچستان کی سفارش پر صوبے میں گورنر راج نافذکردیا تھا، پیپلز پارٹی، جے یو آئی (ف) اور بی این پی عوامی کا موقف تھا کہ گورنر راج مسئلے کا حل نہیں وہ ایوان کے اندرسے تبدیلی پر رضامند ہیں۔ اسی تناظر میں اسلم رئیسانی نے اپنا استعفیٰ جے یو آئی (ف) کے رہنما کے حوالے کیا ہے جو اسے گورنر کو پیش کریں گے۔
Load Next Story