اے آر رحمان نے اسلام کو اپنی کامیابی کی وجہ قرار دیدیا

میرا ایمان اور طرز زندگی امن کی عکاسی کرتا ہے، اے آر رحمان


ویب ڈیسک July 07, 2017
میرا ایمان اور طرز زندگی امن کی عکاسی کرتا ہے، اے آر رحمان - فوٹو: فائل

آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر حمان نے اسلام کو اپنی کامیابی کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج میں جو بھی ہوں اسلامی فلسفے کی وجہ سے ہوں۔

موسیقی کی دنیا میں 25 سال مکمل کرنے والے بھارت کے نامور موسیقار اے آر رحمان نے کہا کہ اسلام ایک سمندر ہے، میں نے صوفی ازم کے فلسفے کو اپنایا جو کہ صرف محبت پر مبنی ہے جب کہ آج میں جو بھی ہوں اپنے اسی فلسفے کی وجہ سے ہوں۔

اے آررحمان اس وقت لندن میں شو کررہے ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ میرا حالیہ دورہ مداحوں کو موسیقی میں گزرے میرے 25 سالہ کیریئر کی یاد تازہ کردے گا جب کہ ابھی مجھے بہت کچھ حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا ایمان اور طرز زندگی امن کی عکاسی کرتا ہے اور امید ہے کہ میری موسیقی لوگوں کو مزید ایک دوسرے کے قریب لائے گی۔

50 سالہ موسیقار نے 2 آسکر، 2 گریمی اور گولڈن گلوب ایوارڈ حاصل کررکھا ہے جب کہ وہ اب تک عامر خان کی کامیاب فلم 'لگان' ، ایشوریا رائے کی فلم 'تال' اور آسکر ایوارڈ یافتہ فلم 'سلم ڈوگ ملین ایئر' سمیت 160 بھارتی و غیرملکی فلموں کی موسیقی ترتیب دے چکے ہیں۔

واضح رہے ہندو گھرانے میں پیدا ہونے والے اے آر رحمان نے 20 سال کی عمر میں ہی اسلام قبول کرکے صوفی ازم کو فلسفہ زندگی کے طور پر اختیار کرلیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔