مصر میں فوجی چوکی پر خودکش حملے میں 26 اہلکار ہلاک

شدت پسندوں کے حملے میں درجن سے زائد فوجی زخمی بھی ہوئے،حکام

مصری فوج نے ایک الگ کارروائی میں 40 شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے- فوٹو: اے پی

مصر میں فوجی چوکی پر خود کش حملے میں اعلیٰ افسر سمیت 26 اہلکار ہلاک ہوگئے۔


غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کے شمالی صوبے سینا میں البرتھ کے گاؤں رفح میں شدت پسندوں نے بارود سے بھری گاڑی سے فوجی چوکی پر حملہ کیا اور شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اعلیٰ افسرسمیت 26 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

مصری حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شدت پسندوں کے حملے میں درجن سے زائد فوجی زخمی بھی ہوئے تاہم حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔ دوسری جانب مصری فوج نے ایک الگ کارروائی میں 40 شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
Load Next Story