ویرات نے سچن ٹنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ توڑدیا

ویرات کوہلی نے ایک روزہ میچز میں ہدف کے تعاقب میں سچن کی 17 سنچریوں کا ریکارڈ توڑا۔


ویب ڈیسک July 07, 2017
ویرات کوہلی نے ایک روزہ میچز میں ہدف کے تعاقب میں سچن کی 17 سنچریوں کا ریکارڈ توڑا۔ — فائل فوٹو

بھارتی کپتان ویرات کوہلی ریکارڈ پر ریکارڈ توڑتے چلے جا رہے ہیں جب کہ انہوں نے لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ پاش پاش کر دیا۔

سبینا پارک اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف فیصلہ کن میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے 111 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے نہ صرف ٹیم کو فتح دلائی بلکہ ایک روزہ میچوں میں ہدف کے تعاقب میں سب سے زیادہ 17سنچریز بنانے والے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، کوہلی کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں بنائی گئی 18 ویں سنچری تھی جن میں سے 16میچوں میں بھارتی ٹیم فتحیاب رہی ہے۔

ویرات کوہلی نے 102 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا جب کہ لٹل ماسٹر نے 232 اننگز یہ سنگ میل عبور کیا تھا تاہم ہدف کے تعاقب میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز ٹنڈولکر کے پاس ہی ہے جنہوں نے 8720 رنز بنا رکھے ہیں، کوہلی 5169 رنز کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔

ویرات کوہلی کی ون ڈے انٹرنیشنلز میں مجموعی طور پر 28 سنچریز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ سچن ٹنڈولکر 49 سنچریز کے ساتھ پہلے اور رکی پونٹنگ 30 سنچریز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔