ہدایت کار نے کاجول کی ماں کو تھپڑ رسید کردیا

ہدایت کار کیدارشرما نے تنوجا کو فلم کی شوٹنگ کے دوران زور دار تھپڑ رسید کیا


ویب ڈیسک July 07, 2017
ہدایت کار کیدارشرما نے تنوجا کو فلم کی شوٹنگ کے دوران زور دار تھپڑ رسید کیا،فوٹو:فائل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول کی ماں اور لیجنڈ اداکارہ تنوجا کو ہدایت کار نے فلم کی شوٹنگ کے دوران زوردار تھپڑ رسید کردیا۔

ہندی سینما میں ادکاری کا لوہا منوانے والی ادکارہ تنوجا نے 1961 میں کیدارشرما کی فلم ہماری یاد آئے گی سے فلمی کریئر کا آغاز کیا اور ان کے ساتھ کیدار شرما کے بیٹے اشوک شرما نے بھی بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو کیا حالانکہ دیگر اداکاروں کی طرح تنوجا کی پہلی فلم کامیاب تو نہ ہوسکی لیکن ان کی اداکاری مداحوں کے دلوں میں گھر کرگئی ۔

فلم کے ایک جذباتی سین میں ادکارہ کو روتے ہوئے ڈائیلاگ بولنا تھا لیکن وہ جب بھی رونے کی کوشش کرتیں، انہیں ہنسی آجاتی اور اس میں کئی ری ٹیک کیے گئے حتیٰ کہ گلیسرین کی بوتل بھی ختم ہوگئی لیکن ہدایت کار اپنا مطلوبہ سین عکسبند نہ کرواسکے جس پر انہیں شدید غصہ آیا اور انہوں نے تنوجا کو زوردار تھپڑ رسید کردیا، اداکارہ رونے لگی اور روتے ہوئے اپنی ماں شوبنا سامرتھ کے پاس گئیں اور انہیں ساری کہانی بتائی۔

شوبنا سامرتھ نے اپنی بیٹی کو ڈانٹے ہوئے کہا کہ کہا کہ قسمت والے ہی کیدار شرما کا تھپڑ کھاتے ہیں اور انہیں خود ہدایت کار کے پاس لے کر گئیں اور کہا کہ اسے ایک اور تھپڑ لگاؤ میری طرف سے پوری اجازت ہے جس پر تنوجا نہ صرف حیران ہوئیں بلکہ ادکاری کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے وہ کردکھایا جس کی وجہ سے بالی ووڈ انہیں آج تک یاد رکھتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔