رونالڈینو سمیت 8 انٹرنیشنل فٹبالرز کی پاکستان آمد

منتظمین نے جذبہ خیر سگالی کے تحت میچ دیکھنے کے لیے لیاری کے ایک ہزار کھلاڑیوں کو مفت ٹکٹ تقسیم کیے ہیں


Sports Reporter July 08, 2017
برازیل کے 2 مرتبہ پلیئر آف دی ایئر کا اعزاز پانے والے اسٹار فٹبالر رونالڈینو شائقین فٹبال کی توجہ کا مرکز ہوں گے ۔ فوٹو فائل

برازیل کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر رونالڈینو سمیت 8 انٹرنیشنل فٹبالرز اور منتظمین خصوصی طیارے کے ذریعے آج دبئی سے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

رونالڈینو سمیت 8 انٹرنیشنل فٹبالرز کی پاکستان آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا اور آرمی چیف ان کا خیر مقدم کریں گے جب کہ پاکستان آرمی کی جانب سے فٹبالرز کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ پاکستان پہنچنے کے بعد پلیئرز آج ہی کراچی روانہ ہوں گے جہاں ایدھی ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم کی بلو ٹرف پر فلڈ لائٹ نمائشی میچ میں شرکت کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :رونالڈینو لیاری کے ننھے فٹبالرز سے ملنے کیلیے بیتاب

برازیل کے 2 مرتبہ پلیئر آف دی ایئر کا اعزاز پانے والے اسٹار فٹبالر رونالڈینو شائقین فٹبال کی توجہ کا مرکز ہوں گے، کراچی میں ہونے والے 7 اے سائیڈ میچ میں رونالڈینو کا مقابلہ گگس الیون سے ہوگا، پاکستان آنے والے دیگر انٹرنیشنل فٹبالرز میں ہالینڈ کے جارج بوٹ، انگلینڈ کے گول کیپر ڈیوڈ جیمز، فرانس کے نکولس اور رابرٹ ہائسز، پرتگال کے لوئس موئے اور برازیل کے رابرٹو کارلوس بھی شامل ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :رونالڈینونے شاہد آفریدی کو پاکستان کرکٹ کا ہیرو قرار دیدیا

انگلینڈ کے سابق گول کیپر اور چیلسی کی قیادت کرنے والے فٹبالر جان ٹیری کو کلب کی جانب سے ریلیز نہ کیے جانے پر مانچسٹر یونائٹیڈ کے ریان گگس کو شامل کیا گیا ہے، منتظمین نے جذبہ خیر سگالی کے تحت میچ دیکھنے کے لیے لیاری کے ایک ہزار کھلاڑیوں کو مفت ٹکٹ تقسیم کیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔