ویمنز ورلڈ کپ سری لنکا سے شکست کے بعد بھارت سپرسکس مرحلے سے باہر
283 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 42.2 اوورز میں صرف 144 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
ویمنز ورلڈ کپ کے گروپ اے کے میچ میں سری لنکا نے بھارت کو 138رنزسے شکست دے کرسپرسکس مرحلے سے باہر کردیا۔
برابورن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے رسانگیکا 84، مینڈس 55، سری وردنے59 اور کوشلیا 56 رنز بناکر نمایاں بیٹسمین رہیں۔ بھارت کی جانب سے گوسوامی نے 3 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔
283 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 42.2 اوورز میں صرف 144 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والی آر ملہوترا تھیں جو 38 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئیں دیگر کھلاڑیوں میں گوسوامی اور کامینی نے 22،22 جبکہ ایم راج نے 20 رنز بنائے۔ سیوراتنا اور سری وردنے نے 2،2 جبکہ کوشلیا، پرابودھانی، ویراکوڈی، راناویرا اور دولاوتے نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر رسانگیکا کو ویمن آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ساتویں پوزیشن کے لئے پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 7 فروری کو آمنے سامنے ہوں گی۔