ٹیسٹ میں 2 ہزار رنز اور 100 وکٹیں معین علی پانچویں تیزترین پلیئر بن گئے

میچ سے قبل ٹیسٹ میں ان کے رنز 1988 اور وکٹیں 98 تھیں


AFP July 08, 2017
میچ سے قبل ٹیسٹ میں ان کے رنز 1988 اور وکٹیں 98 تھیں: فوٹو: فائل

بطور آل راؤنڈ ٹیسٹ میں2 ہزار رنز بنانے اور 100 وکٹیں لینے میں میچز کے اعتبار سے انگلش کرکٹر معین علی پانچویں نمبر پر آگئے۔

انھوں نے یہ سنگ میل جمعے کو جنوبی افریقہ کیخلاف لارڈز ٹیسٹ میں عبور کیا، میچ سے قبل ٹیسٹ میں ان کے رنز 1988 اور وکٹیں 98 تھیں، پہلے انھوں نے 61 رنز ناٹ آؤٹ سے بیٹنگ شروع کی اور87 رنز بناکر پویلین واپس گئے۔

پھرجنوبی افریقہ کے 2 کھلاڑیوں کو بھی ٹھکانے لگا دیا، یہ معین کے کیریئر کا 38واں ٹیسٹ ہے، ان سے قبل انگلینڈ کے ٹونی گریگ نے یہ کارنامہ 37 میچز میں انجام دیا تھا، ٹیسٹ ''ڈبلز'' کرنے والوں میں شکیب الحسن (31 میچز) ٹریور گوڈارڈ(36)، ٹونی گریگ(37)، کیتھ ملر(37)، معین علی(38)، ونومنکڈ (39) اور ای ین بوتھم (42) نمایاں ترین ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں