انگلینڈ کا آسٹریلوی بورڈاور پلیئرز میں تنازع حل نہ ہونے پرایشزکھیلنے سے انکار

23 نومبر سے شیڈول ایشز سیریز کیلیے انگلش ٹیم کو اکتوبر کے اواخر میں آسٹریلیا پہنچنا ہے


Sports Desk July 08, 2017
23 نومبر سے شیڈول ایشز سیریز کیلیے انگلش ٹیم کو اکتوبر کے اواخر میں آسٹریلیا پہنچنا ہے، فوٹو: کرکٹ آسٹریلیا/فائل

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ اور پلیئرز کے درمیان جاری معاوضہ تنازع سے ایشز سیریز بھی خطرے سے دوچار ہے۔

اب انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے واضح کر دیاکہ اگر سی اے اور کھلاڑیوں میں باہمی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط نہیں ہوئے تو ٹیم کینگروز کے دیس نہیں جائے گی، 23 نومبر سے شیڈول ایشز سیریز کیلیے انگلش ٹیم کو اکتوبر کے اواخر میں آسٹریلیا پہنچنا ہے، ای سی بی ترجمان نے کہا کہ اگر سیریز سے قبل ضروری وارم اپ میچز کی یقین دہانی نہیں کرائی جاتی تو ہم آسٹریلیا نہیں جائیں گے۔ البتہ ہمیں پورا یقین ہے کہ یہ معاملہ آنے والے دنوں میں حل ہوجائے گا اور سیریز وقت مقررہ پر ہوگی۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا میں 30 جون کو ختم ہونے والے پرانے معاہدے کے بعد کپتان اسٹیون اسمتھ سمیت کئی نامور ملکی کرکٹرز تکنیکی طور پر بے روزگار ہیں، اس صورتحال میں آسٹریلوی ٹیم کا اگست میں مجوزہ دورئہ بنگلہ دیش بھی غیریقینی کا شکار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں