تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کی تشکیل نو اور صدر کے استعفے کا مطالبہ

تحریک انصاف نے کراچی میں فوج کے ذریعےووٹرز کی تصدیق کے حکم پر عملدرآمد میں ناکامی پر تشویش کااظہارکیا۔

تحریک انصاف نے نگراں وزیراعظم کے لئے عاصمہ جہانگیر کے نام کی مخالفت کردی۔ فوٹو: آن لائن/فائل

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی تشکیل نو اور صدر کے استعفے کا مطالبہ جبکہ نگراں وزیراعظم کے لئے عاصمہ جہانگیر کے نام کی مخالفت کردی۔



اسلام آباد میں تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی صدارت میں پارٹی کی سیاسی پروگرام کمیٹی کے اجلاس میں ہم خیال سیاسی جماعتوں سے سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات پر غور کیاگیا۔ اس موقع پر مخدوم جاوید ہاشمی اور شاہ محمود قریشی نے آئندہ عام انتخابات کے لئے سیاسی جماعتوں سے رابطوں پر شرکا کو بریفنگ دی۔


اجلاس کے دوران تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر پر بھر پوراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے صوبائی ارکان کو تبدیل کرکے الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کا مطالبہ کیا، اس موقع پر تحریک انصاف نے کراچی میں نئی حلقہ بندیوں اور فوج کے ذریعےووٹرز کی تصدیق کے سپریم کورٹ کے احکامات پر عملد رآمد میں ناکامی پر تشویش کااظہارکیا۔

Load Next Story