کراچیپیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی کے بیٹے کا پی آئی اے کے ملازم پر تشدد

ایئر پورٹ پولیس نے ملزم کے خلاف کارروائی کے بجائے تھانے کے دروازے پر ہی تالہ لگا دیا۔


ویب ڈیسک February 05, 2013
ایم این اے کے بیٹے کے تشددسے اللہ ڈنو جتوئی کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔ فوٹو : ایکسپریس

پولیس نے ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے اہلکار پر تشدد کے الزام میں پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی کے بیٹے کو گرفتار کرکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔


پی آئی اے حکام کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی رات خراب موسم کی وجہ سے کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز کے لاہور میں اتارے جانے کی وجہ سے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی شیر محمد بلوچ کے بیٹے نوریز محمد بلوچ نے قومی ایئرلائن کے عملے سے تلخ کلامی کی اور ٹکٹنگ ڈپارٹمنٹ کے شفٹ انچارج اللہ ڈنو جتوئی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔


واقعے کے خلاف پی آئی اے کے اہلکاروں نے احتجاج کرتے ہوئے ریزرویشن کا شعبہ بند کردیا ، ایئر پورٹ پولیس نے ملزم کے خلاف کارروائی کے بجائے تھانے کے دروازے پر ہی تالہ لگا دیا تاہم ملازمین کے احتجاج اور میڈ یا کے نمائندوں کی موجودگی کے باعث پولیس نے نوریز بلوچ کے خلاف سرکاری کاموں میں مداخلت اور ایک اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنانے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں