کراچی اسپتال سے اغوا کیا گیا بچہ ٹنڈوالہٰ یار سے بازیاب 2 ملزم گرفتار

ملزمہ روبی عباسی شہید اسپتال میں زیر علاج بچے کی ماں کو مفت علاج کا جھانسہ دے کر بچے کو لے کر فرار ہوگئی تھی۔


Numainda Express February 05, 2013
قانونی تقاضوں کی تکمیل کے بعد بچے کو اس کے والدین کے حوالے کردیا جائے گا۔ فوٹو : فائل

پولیس نے عباسی شہید اسپتال سے گزشتہ دنوں اغوا کئے جانے والا نوزائیدہ بچہ ٹنڈوالہٰ یار سے بازیاب کرکے خاتون سمیت 2 افراد کو گرفتارکرلیا۔


کراچی پولیس نے خفیہ اطلاع پر پیر اور منگل کی درمیانی شب ٹنڈوالہٰ یار کے میر واہ روڈ سے متصل کھتری پاڑہ میں امجد نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مارکر 2 ماہ کے مغوی بچے کو بازیاب کرا لیا۔


پولیس کی ٹیم مغوی بچے اور ملزمان کو کراچی لے آئی ہے جہاں ضروری قانونی تقاضوں کی تکمیل کے بعد بچے کو اس کے والدین کے حوالے کردیا جائے گا جبکہ ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔


واضح رہے کہ یکم فروری کو ملزمہ روبی عباسی شہید اسپتال میں زیر علاج بچے کی ماں کو مفت علاج کا جھانسہ دے کر بچے کو لے کر فرار ہوگئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں