راولپنڈی میں کار حادثے میں 3 کالج پروفیسرز جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں ایسوسی ایٹ پروفیسرزرانا دلشاد اورراوؤ ذوالفقارجب کہ اسسٹنٹ پروفیسر راؤ ظفر اقبال شامل ہیں


ویب ڈیسک July 08, 2017
تینوں پروفیسرز مری جارہے تھے کہ حادثہ پیش آیا، پولیس: ایکسپریس نیوز

FAISALABAD: چکری روڈ پر کار حادثے کے نتیجے میں ملتان کے گورنمنٹ ایمرسن کالج کے 3 پروفیسرز جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں موٹروے پرچکری روڈ کے قریب کارتیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ملتان کے گورنمنٹ ایمرسن کالج کے 3 پروفیسرز جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایسوسی ایٹ پروفیسرز رانا دلشاد اورراوؤ ذوالفقارجب کہ اسسٹنٹ پروفیسر راؤ ظفر اقبال شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق تینوں پروفیسرز مری جارہے تھے کہ حادثہ پیش آیا، تینوں پروفیسرز کی میتیں پمز اسلام آباد جبکہ ایک زخمی پروفیسربھی پمزمیں زیرعلاج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں