غیرقانونی بھرتیاں راجا پرویزاشرف کیخلاف ریفرنس کے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری

عدالت نےکیس کی سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی

راجا پرویزاشرف پر پیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے فوٹو: فائل

احتساب عدالت نے راجا پرویز اشرف کےخلاف پیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس کے تفتیشی افسر کو غیر حاضری پر شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔


لاہورکی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کے خلاف پیپکومیں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران راجا پرویزاشرف کے وکیل نے ریفرنس کی فراہم کردہ نقول پراعتراض کردیا، ان کا موقف تھا ریفرنس کی نقول مدھم ہونےکی وجہ سے پڑھی نہیں جاسکتی، جس پرنیب نے ملزمان کو ریفرنس کی نقول دوبارہ فراہم کردیں۔ عدالت میں پیش نہ ہونے پر تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی۔

عدالت کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے راجا پرویزاشرف نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ذوالفقاربھٹو سے آصف زرداری تک سب ہی نے عدالتوں کا احترام کیا، پہلے جےآئی ٹی کی تشکیل پرمٹھائیاں تقسیم کی گئیں اوراب اسے گالیاں دی جارہی ہیں، وہ پاکستان کا سیاسی منظرنامہ تبدیل ہوتا دیکھ رہے ہیں لیکن ہمیں اندازے لگانے کے بجائے انتظار کرنا چاہیے۔
Load Next Story