حکمرانوں کی غلط بیانی جمہوریت کی نفی ہے عمران خان

مضبوط اداروں، قانون کی تابعداری اور شفاف حکومت سے ہی ترقی ممکن ہے، عمران خان

اسلامی اور مغرب کی جمہوری روایات میں قانون کی ذمہ داریاں برابر ہیں جہاں جواب دہی ضروری ہے، عمران خان: فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو سمجھنا ہوگا کرپشن ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے اورجمہوریت کے حوالے سے حکمرانوں کا منطقی ہیرپھیرجمہوریت کی نفی ہے۔

ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کومحتسب قراردے کرنوازشریف نےجمہوریت مخالف ذہنیت کا اظہارکیا، عوام نمائندے منتخب کرتے ہیں اوراُمید کرتے ہیں کہ وہ قانون کی پاسداری کریں ، عوام نہیں چاہتے منتخب نمائندے بے فکری سےقانون کی دھجیاں اڑائیں۔





عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلامی اور مغرب کی جمہوری روایات میں قانون کی ذمہ داریاں برابر ہیں جہاں جواب دہی ضروری ہے۔






عمران خان نے کہا کہ ترقی مضبوط اداروں، قانون کی تابعداری، شفاف حکومت سے ممکن ہے جب کہ جمہوریت میں قانون کی حکمرانی اورعوامی نمائندوں کی جواب طلبی اہم ہے اورجمہوریت کے حوالے سے حکمرانوں کا منطقی ہیرپھیرجمہوریت کی نفی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ انتخابات کوجمہوریت میں مرکزی حیثیت حاصل ہے جب کہ کرپشن ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے.



Load Next Story